بدھ, فروری 18, 2026
ہومانٹرنیشنلمغربی کنارے میں اراضی اندراج دوبارہ شروع کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی...

مغربی کنارے میں اراضی اندراج دوبارہ شروع کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایریا سی میں اراضی کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ یہ فیصلہ مئی 2025 کے کابینہ کے اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان سٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اتوار کے روز کیا گیا فیصلہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے محروم کر سکتا ہے اور علاقے کی زمینوں پر اسرائیلی قبضہ بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات، جن میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل موجودگی شامل ہے، نہ صرف عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے مطابق غیر قانونی بھی ہیں۔

بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ان اقدامات کو واپس لے اور ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ زمینی صورتحال کا موجودہ رخ دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تمام اسرائیلی بستیاں، بشمول مشرقی یروشلم اور ان سے منسلک نظام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!