وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے، عمران خان کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے، کوئی اور مطالبہ شامل نہیں۔
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی کال پر ہم یہاں بیٹھے ہیں، ہمارے مطالبات ہمارے مطالبات میں کوئی رپورٹ شامل نہیں تھی، صرف یہ کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کیلئے ذاتی ڈاکٹر کو اجازت نہیں دے رہی، ہم سے کیا چھپایا جا رہا ہے؟ حکومت نے ہمارا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ذاتی ڈاکٹر سے علاج کروانا بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتجاج عوام خود کر رہے ہیں، ہم نے کال نہیں دی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ علیمہ آپا بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہئے۔


