چینی نائب وزیراعظم کا صنعتی طاقت و تنوع کو مضبوط بنانے پر زور

چین، چینی نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ دارالحکومت بیجنگ میں قومی خوراک تحفظ آگاہی 2024 سرگرمی کی مرکزی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے صنعتی طاقت اور تنوع کے فروغ اور پیداواری صنعت میں اعلیٰ معیار کی ترقی آگے بڑھانے پر زور دیا ہے تاکہ پائیدار معاشی بحالی اور ترقی کو بہتر تعاون مل سکے۔

ان خیا لات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے صوبہ ہونان میں ایک معائنہ دورے میں کیا۔

انہوں نے ژوژو اور چھانگ شا شہروں میں متعدد کاروباری اداروں کا دورہ کرکے ان کی ٹیکنالوجی اختراع ، ڈیجیٹل تبدیلی ، پیداوار اور آپریشن کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی بارے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ ایک مضبوط اور طاقتور پیداواری شعبہ چین کی اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کے لئے “بلاسٹ اسٹون” کے طور پر کام کرتا ہے ۔

انہوں نے روایتی صنعتوں کی بنیادیں مستحکم کرنے اور اہم شعبوں میں مستحکم آپریشن برقرار رکھنے کی کوشش پر زور دیا۔

ژانگ نے آلات کی تجدید کو تیز کرنے ، ڈیجیٹل اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو فعال طریقے سے فروغ دینے ، کاروباری اداروں کو ان کی تبدیلی اور اپ گریڈ کرنے کی کوششوں میں مدد دینے پر بھی زور دیا تاکہ ان کی ویلیو ایڈڈ کو مسلسل بہتر بنایا جاسکے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں