بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ لیا ہے اور وہ اداکارہ تمنا بھاٹیا کیساتھ ایکتا کپور کی فلم راگنی ایم ایم ایس کے سیکوئل میں دکھائی دینگے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار شاشانک گھوش فلم کی ہدایتکاری کرینگے۔
ذرائع کے مطابق فلم کے مرکزی کرداروں کیلئے تمنا بھاٹیا اور جنید خان سے بات چیت جاری ہے تاہم ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، پہلے ایسی خبریں تھیں کہ فلم غیر معینہ مدت کیلئے روک دی گئی ہے لیکن اب لگتا ہے کہ منصوبہ دوبارہ درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا بھاٹیا اور جنید خان ایکتا کپور کی آنیوالی فلم کا حصہ بننے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں جس کا عنوان راگنی 3ہوگا۔
یہ خبریں بھی گردش میں تھیں کہ ہدایتکار کو شیڈولنگ مسائل کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے مگر اب تصدیق ہو گئی ہے کہ اصل ہدایتکار شاشانک گھوش ہی فلم ڈائریکشن دینگے۔
یہ پراجیکٹ ایکتا کپور ہی پروڈیوس کریں گی جو پہلے دونوں حصوں سے وابستہ رہی ہیں، 2011میں ریلیز ہونیوالی راگنی ایم ایم ایس اور 2014کی راگنی ایم ایم ایس 2 ایک ہارر تھرلر سیریز تھی تاہم کہانی کی مکمل تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔


