مالی سال 2025ء میں پاکستان پر کل قرضہ 80.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔
جمعہ کو وزارت خزانہ نے مالی سال 2025ء میں پاکستان پر قرضے حجم اور سود کی تفصیلات تحریری طور پر سینیٹ میں پیش کر دیں۔
سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان پر کل قرضہ 80.5 کھرب روپے تھا جس میں اندرونی قرضہ 54.5 کھرب اور بیرونی قرضہ 26 کھرب روپے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں 16.5کھرب، مالی سال 2022ء میں 23.2کھرب، مالی سال 2023ء میں 30.2 کھرب اور مالی سال 2024ء میں 28 کھرب اور مالی سال 2025ء میں 27.1 کھرب روپے قرض واپس کیا گیا۔
سینیٹ کو بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں 2.7 کھرب، 2022 میں 3.2 کھرب، 2023 میں 5.7کھرب، 2024 میں 8.2 اور مالی سال 2025 میں 8.9 کھرب روپے سود ادا کیا گیا۔


