چین کے دیہی علاقوں میں شاندار امکانات ہوں گے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

فوژو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کے دیہی علاقوں میں روشن امکانات ہوں گے اور کسان نئے دور میں نئے سفر پر زیادہ خوشحال زندگی گزاریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر ژانگ ژو کی کاؤنٹی ڈونگ شان کے گاؤں اوجیاؤ کا معائنہ کے دوران کیا۔

شی نے اپنے دورے میں گاؤں کی گھاٹ پر خشک سمندری غذا اورما ہی گیری کی پیداوار کا جا ئزہ لیا۔ انہوں نے دیہی حیات نو کے فروغ میں مقامی کوششوں بارے آگاہی حاصل کی۔

شی نے 2001 کے دوران فوجیان میں فرائض سر انجام دیتے ہوئے یہاں کا دورہ کیا تھا، وہ گزشتہ 23 برس کے دوران گاؤں میں ہونے والی زبردست تبدیلیوں کو دیکھ کر مطمئن ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی حیات نو کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے اور مقامی سمندری وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کیا جائے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں