افغانستان کے معاملہ پر چین اور پاکستان میں رابطے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ، چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے درمیان مذاکرات کا انعقاد۔ (شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) چین اور پاکستان نے افغانستان کے معاملہ پر رابطے اور تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ کے دورہ پاکستان پر جاری ایک مشترکہ بیان میں فریقین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ عبوری افغان حکومت کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ ایک جامع سیاسی فریم ورک تشکیل دیکر اعتدال پسند پالیسیاں اپنائے اور اچھی ہمسائیگی کو فروغ دے۔

فریقین نے انسداد دہشت گردی کے لئے جامع اقدامات کرنے میں افغانستان کی معاونت کے لئے دوطرفہ اور کثیر جہتی سطح پر تعاون مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔

عبوری افغان حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بننے والے افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد گروہوں کو ختم کرنے کے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کرے اور افغان سرزمین کو اپنے ہمسایوں اور خطے کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

انہوں نے افغانستان کو مستحکم ترقی اور عالمی برادری میں ضم کرنے میں معاونت کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں