جمعرات, فروری 12, 2026
ہومپاکستانضلع خیبر، دہشتگردی سے متاثرہ 50 سکولوں کی تعمیر نو و بحالی...

ضلع خیبر، دہشتگردی سے متاثرہ 50 سکولوں کی تعمیر نو و بحالی مکمل

ضلع خیبر میں دہشتگردی سے متاثرہ باڑہ اور ملحقہ علاقوں میں تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت نے تاریخی قدم اٹھایا ہے، وزیراعلیٰ نے چین کی مالی و تکنیکی معاونت سے 50 سکولوں کی تعمیر نو اور ری ہیبلیٹیشن مکمل ہونے پر افتتاح کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبہ 3ارب 21کروڑ روپے کی لاگت سے کامیابی کیساتھ مکمل کیا گیا، بحال کئے گئے سکول فعال ہو چکے ہیں اور ہزاروں طلبہ جدید تعلیمی سہولیات سے مستفید ہونگے، منصوبے کے تحت 35پرائمری، 7مڈل، 7ہائی اور ایک ہائیر سکول تعمیر نو کے بعد فعال کئے گئے ہیں۔

تعمیر نو مکمل ہونے کے بعد تمام سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دئیے گئے ہیں، سکولوں میں شمسی توانائی، صاف پانی، ٹھنڈک اور صفائی کی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تعلیمی اداروں کی بحالی سے باڑہ اور دیگر علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ منصوبہ محض عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ آنیوالی نسلوں میں سرمایہ کاری ہے، دہشتگردوں نے سکول گرائے جبکہ صوبائی حکومت نے مستقبل تعمیر کیا، تعلیم کے ذریعے انتہاپسندی کا جواب دیا جائیگا، منصوبے کے تحت ہزاروں بچوں کو محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول میسر آئیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!