لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھ گیا ہے، میڈیا نے نہ صرف آئی سی سی بلکہ اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاندار سفارتی اورسٹریٹجک حکمت عملی کے ذریعے بنگلہ دیش کو اپنے حق میں کر لیا اور اپنی شرائط بھی منوا لیں، میڈیا نے اسے بھارت کی بے عزتی قرار دیا اور لکھا ثابت ہوگیا ہے کہ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کیساتھ ہاتھ ملانا پڑیگا۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بعد پاکستانی ٹیم 15فروری کو بھارت کیخلاف میچ کھیلے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی کرکٹ ڈپلومیسی کی بڑی کامیابی ہے جس نے بھارت کو دباؤ میں لا دیا۔
پاکستانی حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سخت ردعمل کے باوجود پاکستان نے اپنے مفادات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔


