چین۔ پاکستان کرنسی تبادلے کے معاہدے کی تجدید

پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اسلام آباد میں آرایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے دو طرفہ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کی ویب سائٹ پر بدھ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کی مجموعی مالیت 30 ارب یوآن (تقریباً 4.21 ارب امریکی ڈالر) یا 11.8 کھرب پاکستانی روپے ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدہ تین سال کے لئے مئوثر ہے جس کی باہمی رضامندی سے مزید تجدید کی جاسکتی ہے۔
بیان کے مطابق کرنسی تبادلہ کی سہولت سے چین اور پاکستان کے درمیان مالی تعاون مضبوط ہوگا۔ دونوں کرنسیوں کا استعمال وسیع ہوگا اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ اور سہولت ملے گی۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts
اپنا تبصرہ لکھیں