جمعرات, فروری 12, 2026
ہومانٹرنیشنلصدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف طاقت استعمال کی دھمکی

صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف طاقت استعمال کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کیساتھ جاری بات چیت میں کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا مشرق وسطی میں اضافی فوجی طاقت تعینات کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسی صورتحال میں امریکا کو سخت اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانا ہونگے۔

امریکی ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر مشاورت کی جا رہی ہے جس کے تحت خطے میں ایک اور ائیرکرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ تعینات کیا جا سکتا ہے، اس وقت مشرق وسطی میں یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اسکا مکمل سٹرائیک گروپ موجود ہے جس میں جدید جنگی طیارے، ٹوماہاک میزائل اور دیگر بحری جہاز شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!