پیر, فروری 9, 2026
ہومتازہ ترینچینی صدر کی سابق فوجیوں کو بہار کے تہوار کی مبارکباد

چینی صدر کی سابق فوجیوں کو بہار کے تہوار کی مبارکباد

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ملک کے سابق فوجیوں کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔

شی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ مبارکباد بیجنگ میں تعینات رہنے والے فوجی دستوں کے ریٹائرڈ افسران کے لئے سی ایم سی کی جانب سے منعقدہ ایک گالا میں شرکت کے دوران پیش کی۔

گرم جوشی سے تالیوں کی گونج میں شی نے سابق فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی صحت اور زندگی کے حالات کے بارے میں دریافت کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ سال میں پارٹی، ملک اور فوج کے غیر معمولی سفر کا جائزہ بھی لیا۔

سابق فوجیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کی زیر قیادت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ زیادہ متحد رہیں گے اور فوج کو مضبوط بنانے کے لئے صدر شی کے نظریے پر عمل پیرا رہیں گے۔

سابق فوجیوں نے یہ عہد بھی کیا کہ وہ سی ایم سی کے چیئرمین پر عائد اعلیٰ ترین ذمہ داری کے نظام کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ 2027 تک پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدیدیت کو اعلیٰ معیار کے مطابق آگے بڑھائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!