پیر, فروری 9, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے، غیر ملکی میڈیا

پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہے، غیر ملکی میڈیا

غیر ملکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں پاکستان کا ماحول سرمایہ کاری کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مستحکم معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل ترقی سے پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

میڈیا نے پاکستان کو عالمی بالخصوص خلیجی سرمایہ کاروں کا نیا مرکز قرار دیدیا۔

میڈیا کے مطابق معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے جبکہ شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت قرار دیا گیا ہے کہ کاروباری اعتماد بہتر اور سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی اصلاحاتی پیشرفت کا اعتراف کر رہی ہیں، پاکستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کم لاگت فوری ادائیگیوں کے پلیٹ فارمز روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

معاشی ماہرین نے عرب نیوز میں شائع مضمون کو پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کی بہترین عکاسی قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ خلیجی سرمایہ کارروں کیلئے فائیو جی، ڈیٹا سنٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبے سرمایہ کاری کا اگلا مرحلہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!