نیروبی (شِنہوا) چینی الیکٹرانکس کمپنی شیاؤمی نے کینیا کی منڈی میں ریڈمی نوٹ 15 سیریز متعارف کرادی جس میں تین سمارٹ فون ماڈلز شامل ہیں۔
ماڈل متعارف کرانے کی تقریب کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہوئی جس میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شیاؤمی انٹرنیشنل کے کنٹری منیجر میٹ ہوانگ نے کہا کہ یہ ڈیوائسز صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کی گئی ہیں جن میں پائیداری، کیمرہ، کارکردگی اور ڈسپلے خصوصیات کو یکجا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈمی نوٹ 15 سیریز روزمرہ استعمال کے لئے موزوں ہے اور مستحکم کارکردگی اور تصویری صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
ہوانگ کے مطابق شیاؤمی اس وقت افریقہ کی سمارٹ فون مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا منڈی میں حصہ 12.6 فیصد ہے اور کمپنی مسلسل مستحکم ترقی کی طرف گامزن ہے۔
حالیہ برسوں میں شیاؤمی نے افریقی منڈی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور متنوع مصنوعات کی حکمت عملی کے ذریعے اپنے دائرہ کار کومسلسل وسعت دی ہے۔


