ہومانٹرنیشنلامریکہ میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین-امریکہ یوتھ سپرنگ فیسٹیول...

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام چین-امریکہ یوتھ سپرنگ فیسٹیول گالا کا انعقاد

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانے نے چین-امریکہ یوتھ سپرنگ فیسٹیول گالا کا انعقاد کیا جس میں 500 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی اور نئے چینی قمری سال کا جشن منایا۔

تقریب کے دوران تبادلے اور تعلیم کے لئے چین جانے والے امریکی اساتذہ اور طلبہ نے اپنے تجربات اور سفری کہانیاں شرکاء کو بیان کیں۔

یوٹاہ کے اوریم ہائی سکول کی طالبہ اینابل بیکر نے گزشتہ جون میں اپنے خاندان کے ساتھ چین کے سفر کو یاد کرتے ہوئے بیجنگ سے ژینگ ژو تک تیز رفتار ٹرین کے سفر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت زبردست تھا۔ میں نے اس جیسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

اینابل نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کے سفر کے دوران انہیں سب سے زیادہ وہاں کے لوگوں نے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مقامی لوگوں سے بات چیت کرنا بہت پسند آیا اور سب لوگ بے حد مہربان اور سمجھدار تھے۔ میں نے حتیٰ الامکان چینی زبان میں بات کرنے کی کوشش کی۔ اگرچہ میری چینی زبان مکمل نہیں تھی پھر بھی وہ مجھ سے بات کرنے میں خوش تھے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے نوجوانوں نے مل کر مندر میلہ دیکھا، سوژو کڑھائی کی تعریف کی، چپچپے چاول کے گولے (تانگ یوآن) اور شوگر پینٹنگز بنائیں، روایتی چینی لباس ہانفو پہنا اور مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

امریکہ میں چین کے سفیر شئی فینگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے رہنماؤں کی رہنمائی میں چین-امریکہ نوجوانوں کے تبادلوں نے مسلسل ترقی کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں نئی توانائی شامل کی ہے۔

شئی فینگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین اور امریکہ کے نوجوانوں نے ایک دوسرے سے سیکھا، شانہ بشانہ آگے بڑھے اور باہمی روابط قائم کئے۔ انہوں نے نیک نیتی کے سفیر بننے کی کوشش کی اور جدیدت میں تعاون کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ہمارے دور کی تبدیلی کو آگے بڑھایا۔

امریکہ-چین بزنس کونسل (یو ایس سی بی سی) کے صدر سین سٹین نے اپنے خطاب میں کہا کہ باصلاحیت افراد کے تبادلے چین اور امریکہ دونوں کی کمپنیوں کے لئے نہایت اہم ہیں اور مختلف ثقافتوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے پیشہ ور افراد دونوں ممالک کے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں