جمعہ, فروری 6, 2026
No menu items!
No menu items!
ہومتازہ ترینچین کے گوانگ ژو میں بین الاقوامی تجارتی عدالت قائم

چین کے گوانگ ژو میں بین الاقوامی تجارتی عدالت قائم

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت اور چین کے کھلے پن کے سرفہرست شہر گوانگ ژو نے ایک بین الاقوامی تجارتی عدالت قائم کر دی ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے حل کا ایک مرکز قائم کرنے اور عالمی معیار و قانون پر مبنی کاروباری ماحول کے قیام کے لئے اس شہر کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

گوانگ ژو ثانوی عوامی عدالت (جی آئی پی سی) نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جی آئی پی سی کے ماتحت خصوصی ٹریبونل کے طور پر یہ عدالت غیر ملکی کاروباری مقدمات نمٹائے گی۔

اس عدالت کے دائرہ اختیار میں غیر ملکی تجارتی مقدمات کی ابتدائی اور ثانوی سماعت، ثالثی کے فیصلوں کا عدالتی جائزہ، غیر ملکی ثالثی معاہدوں کی توثیق اور جی آئی پی سی کی جانب سے نمٹائے جانے والے دیگر متعلقہ معاملات شامل ہوں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی تجارتی مقدمات کے لئے تین معاون دستاویزات بھی جاری کی گئیں، جن میں بین الاقوامی تجارتی تنازعات کے لئے عدالتی ثالثی کے قواعد وضوابط بھی شامل ہیں۔ یہ چین میں اپنی نوعیت کا اس طرح کا پہلا اقدام ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!