جمعہ, فروری 6, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی، مشیر خزانہ کے...

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی، مشیر خزانہ کے پی

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ہونیوالی ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی اور کافی تناؤ والی رہی، ملاقات میں ایک دوسرے سے شکوے کئے گئے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 95فیصد بات چیت صوبے کے مسائل پر ہوئی جبکہ 5فیصد سیاسی امور پر مرکوز رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پورے تحمل کیساتھ بات سنی اور وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کومالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلی سہیل آفریدی کی نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی جس پر وزیراعلی نے جواب دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کے خیبرپختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں والے سلوک کے تاثر کو وزیراعظم نے غلط کہا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء احسن اقبال اور محمد اورنگزیب کو ہدایت کی کہ صوبے کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!