جمعہ, فروری 6, 2026
ہومانٹرٹینمنٹاداکارہ لائبہ خان نے شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردئیے

اداکارہ لائبہ خان نے شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردئیے

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردئیے ہیں اور انکی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اپنی شادی کے دن لائبہ خان نے روایتی سرخ رنگ کا نہایت حسین لباس زیب تن کیا، جب وہ اپنے نئے گھر کی جانب روانہ ہوئیں تو گھر کا ماحول جذبات سے بھر گیا، وہ اپنے شوہر کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے گاڑی کی طرف بڑھیں مگر اہلخانہ کی آنکھیں نم ہو گئیں جبکہ انکی بہن ایمان خان اور والدہ دونوں رخصتی کے وقت آبدیدہ ہو گئیں اور دعاں اور محبت کیساتھ لائبہ کو رخصت کیا۔

لائبہ خان نے اپنی والدہ سے کہا کہ وہ نہ روئیں کیونکہ وہ خود رونے کا ارادہ نہیں رکھتیں اور جانتی ہیں کہ سب خوش رہیں گے۔

رخصتی کے دوران انہوں نے اپنے شوہر کیساتھ تیرے حوالے گیت بھی گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔

انکی بہن ابتدا میں خوش نظر آئیں مگر رخصتی کے قریب انکی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے، یہ تمام لمحات نہایت خوبصورتی سے محفوظ کئے گئے جنہیں اداکارہ نے دنیا کیساتھ شیئر کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!