منگل, جون 17, 2025
ہومChinaچین چھانگ شا میں تقریبات کا انعقاد کرکے ثقافتی اور قدرتی ورثہ...

چین چھانگ شا میں تقریبات کا انعقاد کرکے ثقافتی اور قدرتی ورثہ کا دن منائے گا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چین 14جون کو یوم ثقافت اور قدرتی ورثہ 2025 منائے گا جس کی مرکزی تقریب چین  کے وسطی صوبے ہونان کے شہر چھانگ شا میں منعقد ہوگی۔یہ سالانہ تقریب  2006 میں شروع کی گئی تھی اور یہ جون کے دوسرے ہفتے میں ہفتہ کے روز منائی جاتی ہے۔ اس سال کا موضوع ” ثقافتی ورثے کو بحال کرنا اور نئی چمک دکھانا” ہے جو قومی ثقافتی نوادرات کے تحفظ اور بحالی کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔چھانگ شا میں منعقد ہونے والی تقریبات میں افتتاحی تقریب، موضوعاتی فورمز، ثقافتی ورثہ، ٹیکنالوجی انوویشن فورم اور دریائے یانگسی اور چینی تہذیب پر ایک نمائش شامل ہوگی۔ملک بھر میں ثقافتی ورثہ کے حکام اور ادارے ثقافت اور قدرتی ورثہ کے دن 7 ہزار سے زائد آن لائن اور آف لائن تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!