الیکٹرانکس اشیا بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے جمعہ کے روز کینیا کی مارکیٹ میں ریڈمی نوٹ 15 سیریز کے تین اسمارٹ فون ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔
یہ لانچنگ تقریب کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہوئی جس میں ٹیلی مواصلات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
شیاؤمی انٹرنیشنل کے کنٹری منیجر میت ہوانگ نے کہا کہ ان ڈیوائسز میں مضبوطی، بہتر کیمرا، اعلیٰ کارکردگی اور معیاری ڈسپلے جیسی خصوصیات کو یکجا کرتے ہوئے صارفین کی متنوع ضروریات پوری کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ریڈمی نوٹ 15 سیریز ‘‘ روزمرہ استعمال کے لئے تیار کی گئی ہے جو مستحکم کارکردگی اور فوٹو گرافی کی معیاری صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
ہوانگ کے مطابق شیاؤمی اس وقت اسمارٹ فون کی افریقی مارکیٹ میں 12 اعشاریہ 6 فیصد حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور مستحکم ترقی میں تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے۔
کینیا کی موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی سفاری کوم میں ٹرمینلز آپریشنز اور منصوبہ بندی کے سربراہ برونو کیموتائی نے بتایا کہ اس وقت سفاریکوم نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز میں شیاؤمی کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیاؤمی نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو اپنے اسمارٹ فونز اور اسمارٹ ایکو سسٹم میں گہرائی سے شامل کیا ہے جس سے صارفین کے روزمرہ تجربات نمایاں طور پر بہتر ہو رہےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفاریکوم مستقبل میں بھی شیاؤمی کے ساتھ شراکت جاری رکھے گی تاکہ کینیا کےصارفین کو مناسب قیمت پر جدید اسمارٹ فونز فراہم کئے جا سکیں۔
حالیہ برسوں میں شیاؤمی نے افریقی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے اور متنوع مصنوعات کی حکمت عملی کے ذریعے اپنے دائرہ اثر کو مسلسل وسعت دی ہے۔
نیروبی سے شِنہوا نیوز ایجنسی لے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کینیا میں چینی کمپنی کے’’ریڈمی نوٹ 15 سیریز‘‘ اسمارٹ فونز متعارف
نیروبی میں تعارفی تقریب میں ٹیلی کمیونیکیشنز کے حکام بھی شریک ہوئے
ریڈمی نوٹ 15 سیریز تین جدید اسمارٹ فون ماڈلز پر مشتمل ہے
فونز میں پائیداری، بہتر کارکردگی اور معیاری ڈسپلے جیسی خصوصیات ہیں
اسمارٹ فون کی افریقی مارکیٹ میں چینی کمپنی تیسرے نمبر پر آ گئی
افریقی مارکیٹ میں شیاؤمی کا حصص 12 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ گیا
سفاریکوم نیٹ ورک پر استعمال ہونے والے فونز میں شیاؤمی کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ
مصنوعی ذہانت سے لیس شیاؤمی فونز صارفین کے تجربات کو بہتر بنا رہے ہیں
سفاریکوم کا شیاؤمی کے ساتھ شراکت داری جاری رکھنے کا اعلان
چینی کمپنی سرمایہ کاری کے ذریعے افریقی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے


