انڈونیشیا کی بوگور زرعی یونیورسٹی اور چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی (سی اے یو) نے جمعہ کے روز بوگور میں واقع آئی پی بی یونیورسٹی کے کیمپس میں مشترکہ تحقیقی مراکز کا آغاز کیا۔
دونوں جامعات نے آئی پی بی سینٹر آف ایکسیلنس برائے چائنہ رورل ٹرانسفارمیشن اسٹڈیز اور سی اے یو ہب برائے کنٹری اینڈ ریجن اسٹڈیز (انڈونیشیا) قائم کئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی) : علیم ستیاوان، ریکٹر، آئی پی بی یونیورسٹی
"ہم یقین رکھتے ہیں کہ آئی پی بی یونیورسٹی اور چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے درمیان تعاون ایسے مؤثر اقدامات کا باعث بنے گا جن سے دونوں ممالک اور ہمارے تعلیمی اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ ہم پُرامید ہیں کہ آج کا یہ دورہ اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی) : سون چی شِن، صدر، چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی
"ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک نہایت مضبوط منصوبہ جاتی شراکت داری قائم ہو۔ یہ تعلق دونوں ممالک اور ہماری دونوں جامعات کے لئے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ ہمارے درمیان کئی مشترکہ منصوبے ایسے ہیں جنہیں مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔”
جکارتہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین اور انڈونیشیا کی جامعات نے مشترکہ تحقیقی مراکز کا آغاز کر دیا
بوگور میں مشترکہ تحقیقی مراکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی
چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور آئی پی بی یونیورسٹی تعاون بڑھانے پر متفق
دیہی ترقی اور علاقائی مطالعات میں تحقیق کو فروغ دیا جائے گا
دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے
مشترکہ منصوبہ دونوں جامعات کے لئے نئے تعلیمی مواقع پیدا کرے گا
منصوبہ اسٹریٹجک شعبوں میں مضبوط تعاون کی جانب اہم قدم قرار


