چین کا ڈیٹا کی ترقی کے لئے قرض سہولت کو فروغ د ینے کا منصوبہ


فائل فوٹو، چین جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے گوئی آن نیو ایریا میں واقع سپر کمپیوٹنگ مرکز کا ایک ملازم ڈیٹا روم میں کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین ڈیٹا وسائل کے انتظام، ترقی، استعمال اور حفاظت بہتر بنانے کے لئے ڈیٹا صںعت کی مالی معاونت میں اضافہ کرے گا۔ اس کے لئے رقم مرکزی حکومت کے بجٹ اور انتہائی زائد مدت کے خصوصی بانڈز جاری کر تے ہوئے مہیا کی جائے گی۔
قومی ڈیٹا انتظامیہ کے نائب سربراہ چھن رونگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چین مالیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرےگا تا کہ وہ ڈیٹا کمپنیوں کو قرض مہیا کرنے کے لئے مالیاتی مصنوعات اور خدمات میں جدت لائیں۔
اس کے علاوہ صنعت کی ترقی آگے بڑھانے کے لئے عوامی ڈیٹا وسائل کی ترقی میں شراکت داری کے لئے نجی سرمائے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
چین نے بدھ کو رہنما اصول جاری کئے تھے جس کا مقصد عوامی ڈیٹا وسائل کو ترقی دیکر اس کا استعمال تیز کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کی معاونت کر تے ہوئے ملک کے لئے نئے مسابقتی فوائد پیدا کرنا ہے۔
چین 2025 تک اہم صنعتوں اور خطوں میں پبلک ڈیٹا کے وسائل کی ترقی اور استعمال میں نمایاں پیشرفت کا خواہش مند ہے۔چین رہنما اصول کے مطابق 2030 تک پبلک ڈیٹا حقیقی معیشت کو بااختیار بنانے، صارفین کی طلب میں اضافے اور حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
رہنما اصول میں قومی ڈیٹا کی حفاظت ، ذاتی معلومات اور کاروباری رازوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے قانون و ضوابط کے تحت منظم انداز میں ڈیٹا کی دستیابی پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Author

  • Xinhua

    شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts