جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرٹینمنٹجاوید اختر فن کیلئے ایک داغ بن چکا ہے، احمد علی بٹ

جاوید اختر فن کیلئے ایک داغ بن چکا ہے، احمد علی بٹ

پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف و شاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے۔

احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں کہا کہ جاوید اختر ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر و وقار کھو چکے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کیلئے ایک داغ بن چکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے، ہم نے انکی بہت عزت کی لیکن اسکے باوجود انہوں نے پاکستان کیخلاف بہت کچھ کہا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں ایک پرسکون انسان ہوں لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیں اور وہ اس کے جواب میں نفرت دے، تو پھر وہ اس ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!