جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترینچوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے...

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 50 رنز سے ہرا دیا ہے۔

ویشاکھاپٹنم سٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215رنز بنائے۔

ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62رنز بنائے جبکہ ڈیون کونوے نے 44رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، بھارت کے بولرز میں ارشدپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم بیٹنگ میں دباؤ کا شکار رہی اور 18.4 اوورز میں صرف 165 رنز بنا پائی جس کے نتیجے میں وہ آٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی بولنگ میں مچل سینٹنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!