جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرنیشنلعوامی لیگ کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا عدم استحکام پیدا کرسکتا...

عوامی لیگ کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا عدم استحکام پیدا کرسکتا ہے، حسینہ واجد

بنگلا دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں جلاوطنی کے دوران ملک میں ہونیوالے آئندہ عام انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا قومی عدم استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات شفاف، آزاد اور سب کی شمولیت کے بغیر ہوئے تو بنگلا دیش طویل سیاسی بحران کا شکار رہے گا، عبوری حکومت نے جان بوجھ کر انکی جماعت عوامی لیگ کو انتخابات سے باہر کر کے لاکھوں ووٹرز کو حقِ رائے دہی سے محروم کر دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کسی بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے روکنا عوام میں غم و غصہ پیدا کرتا ہے، اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے اور مستقبل میں عدم استحکام کی بنیاد رکھتا ہے، تقسیم شدہ قوم کو وہ حکومت متحد نہیں کر سکتی جو اخراج کی بنیاد پر قائم ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!