جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومپاکستانمسئلہ فلسطین خطے میں جاری بے یقینی کی جڑ ہے۔ پاکستان

مسئلہ فلسطین خطے میں جاری بے یقینی کی جڑ ہے۔ پاکستان

پاکستان مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی میں جاری بے یقینی، عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ، جبری نقل مکانی اور تباہی ناقابل قبول ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی تنصیبات اور یو این آر ڈبلیو اے پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803کے تحت طے شدہ امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے فوری و مستقل جنگ بندی کر کے انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنانے اور غزہ کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو کے آغاز کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کیساتھ پاکستان کی یکجہتی کسی بھی صورت متزلزل نہیں ہو سکتی، پاکستان ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر سمجھتا ہے جو 1967سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل شام اور لبنان میں بھی اپنی غیر قانونی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے کیونکہ ایسے اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!