جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترینسنکیانگ میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں نئی توانائی کا حصہ...

سنکیانگ میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں نئی توانائی کا حصہ 64 فیصد تک پہنچ گیا

ارمچی (شِنہوا) چین کا ہوا اور شمسی وسائل سے مالا مال شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ اب تک نئی توانائی کے ایک کروڑ کلو واٹ کی صلاحیت کے حامل 6 بڑے مراکز تعمیر کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں نئی توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 16 کروڑ 70 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے جو خطے کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کا 64 فیصد ہے۔

یہ کامیابی جاری علاقائی قانون ساز اجلاس کے دوران پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ میں اجاگر کی گئی ہے جو ماحول دوست ترقی کے لئے خطے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ان 6 بڑے مراکز میں ہامی شہر اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے جو 51 ہزار 600 مربع کلومیٹر کے وسیع ونڈ ریسورس ایریا اور سالانہ 3 ہزار 170 سے 3 ہزار 380 گھنٹے دھوپ کے دورانیے کا حامل ہے جو اسے چین کے روشن ترین علاقوں میں سے ایک بناتا ہے۔

14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ہامی شہر نے نئی توانائی کی اپنی صلاحیت میں 2 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار کلو واٹ کا اضافہ کیا اور اب یہ 3 کروڑ 70 لاکھ کلو واٹ سے زائد کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ سنکیانگ میں سر فہرست ہے۔

نئی توانائی کی صلاحیت میں اس اضافے کے ساتھ ساتھ صاف بجلی کے استعمال میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2025 میں سنکیانگ میں ماحول دوست بجلی کی تجارت کا حجم 43.43 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 230 فیصد اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ معیاری کوئلے کے استعمال میں ایک کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار ٹن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 3 کروڑ 54 لاکھ 70 ہزار ٹن کی بچت ہوئی ہے۔

سنکیانگ پاور ایکسچینج سنٹر کے ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سونگ شوئے چھیانگ نے کہاہے کہ نئی توانائی سنکیانگ کی اقتصادی ترقی کے لئے ایک ماحول دوست بنیاد فراہم کر رہی ہے جو خطے کی کم کاربن منتقلی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!