منسک (شِنہوا) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ بیلاروس چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
لوکاشینکو نے دوطرفہ تعاون سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے تناظر میں بیلاروس کی خارجہ اور اقتصادی پالیسی میں چین کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف ہمارا سب سے اہم شراکت دار ہے بلکہ ترقی کے لئے پرعزم تمام ممالک کے لئے بھی ایک بڑا شراکت دار ہے۔
لوکاشینکو کے مطابق چین اس وقت بیلاروس کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ چین کو برآمدات یورپی یونین کو ہونے والی برآمدات سے بھی تجاوز کر چکی ہیں۔ انہوں نے چین تک مارکیٹ رسائی کو وسعت دینے اور مزید چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے زیادہ فعال کوششوں پر زور دیا۔
لوکاشینکو نے چین-بیلاروس انڈسٹریل پارک میں ہونے والی پیش رفت کو بھی سراہا، جہاں درجنوں چینی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ انہوں نے اعلان کردہ تمام منصوبوں کے تیز رفتار نفاذ اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔


