تائی یوآن ( شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں واقع چین کی پہلی سب سے بڑی کوئلے کی تہہ سے گیس نکالنے والی فیلڈ داننگ-جی شیان بلاک نے مئی کے اختتام تک اپنی مجموعی گیس پیداوار میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے۔اس فیلڈ کی مجموعی گیس پیداوار 3.6 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر گئی ہے جو 28 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل اور گیس کے مساوی ہے۔یٹرو چائنہ کول بیڈ میتھین کمپنی لمیٹڈ کے مطابق اس سنگ میل نے اسے ملک کی پہلی کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی گیس فیلڈ بنادیا ہے جس نے تیل اور گیس کے مساوی اتنی بڑی مجموعی پیداوار حاصل کی ہے۔ایک غیر روایتی قدرتی گیس کے طور پرکوئلے کی تہہ سے نکلنےوالی میتھین گیس کو ایک صاف اور اسٹریٹجک توانائی کا ذریعہ سمجھاجاتا ہے۔اس کا استعمال کان کنی میں خطرات کو کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور گیس کی قلت کو دور کرنے میں مدد گار ثابت سکتا ہے۔شنشی کوئلے کی تہہ سے نکلنےوالی میتھین گیس کے وسیع ذخائر کا حامل ہے جس میں تقریباً 83.1 کھرب مکعب میٹر کے ذخائر 2 ہزار میٹر سے کم گہرائی میں موجود ہیں جو ملک کے مجموعی ذخائر کا تقریباً ایک تہائی ہیں۔کوئلے کی تہہ سے نکلنےوالی میتھین گیس کی ترقیاتی ٹیکنالوجی میں حالیہ برسوں میں مسلسل کامیابیوں کے ساتھ داننگ-جی شیان بلاک کی پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔اس فیلڈ کی کوئلے کی تہہ سے نکلنےوالی میتھین گیس کی پیداوار 2024 میں 1.96ارب مکعب میٹر تک پہنچ گئی جس سے یہ دنیا کی پہلی ایسی فیلڈ بن گئی جس کی سالانہ پیداوار 20 لاکھ ٹن تیل اور گیس کے مساوی رہی۔


