بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان کی صحت بارے خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اہل خانہ کو عمران خان کی صحت بارے کسی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا، اگر ان کا علاج کسی سرکاری ہسپتال میں ہوا تو یہ تشویش ناک پہلو ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بھائی سے آخری ملاقات عظمی خان کی ہوئی تھی جس کے بعد اب تک بانی کی کوئی اطلاع نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی بھائی کو جیل سے باہر لے جانے کی خبر آئی تھی مگر عمران خان نے انکار کرتے ہوئے اسے جھوٹی خبر قرار دیا تھا۔


