ہومتازہ ترینچین کے شی زانگ میں 2024 کے دوران حیاتیاتی ماحول مستحکم رہا

چین کے شی زانگ میں 2024 کے دوران حیاتیاتی ماحول مستحکم رہا

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں ماحولیاتی نظام کا معیار مستحکم رہا اور مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہےجبکہ شی زانگ اب بھی دنیا کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی معیار بہترین سطح پر ہے۔علاقائی محکمہ حیاتیات و ماحولیات کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں شی زانگ کی فضا اور پانی دونوں کا معیار بہترین رہا اور علاقے میں قومی سطح کے 6 حیاتیاتی معیار کی نگرانی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔شی زانگ میں اس وقت 97 قدرتی محفوظ علاقے موجود ہیں جن کا کل رقبہ 4 لاکھ 34 ہزار مربع کلومیٹر ہےاور یہاں قومی سطح پر اہم تحفظ کے حامل 246 اقسام کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے تبتی ہرن، جنگلی یاک اور سیاہ گردن والے سارس کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی سردیوں میں اسی علاقے میں رہائش پذیر ہوتی ہے۔علاقائی محکمہ حیاتیات و ماحولیات کے اہلکار لو کائی تو کے مطابق 2024 میں شی زانگ میں 10 لاکھ 60 ہزار مو (تقریباً 70 ہزار667 ہیکٹر) رقبے پر شجرکاری مکمل کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں