جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترین2025 میں چین کے سرحد پار سفر کی تعداد ریکارڈ 69 کروڑ...

2025 میں چین کے سرحد پار سفر کی تعداد ریکارڈ 69 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرحدی معائنہ اداروں نے 2025 میں آمد اور روانگی کے 69 کروڑ 70 لاکھ سفر نمٹائے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.2 فیصد اضافے کے ساتھ ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ مجموعی تعداد میں سے بین الاقوامی مسافروں نے 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار آمد و رفت کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 26.4 فیصد اضافہ ہے۔ ان میں سے تقریباً 3 کروڑ ایک لاکھ نے بغیر ویزہ پالیسی کے تحت سفر کیا جو مجموعی بین الاقوامی آمد کا 73.1 فیصد بنتا ہے اور یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں 49.5 فیصد زیادہ رہی۔

ادارے کے مطابق چینی مین لینڈ کے باشندوں نے 33 کروڑ 50 لاکھ سفر کئے جبکہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے باشندوں نے 27 کروڑ 90 لاکھ بار آمد و رفت کی جو 2024 کے مقابلے میں بالترتیب 15.1 فیصد اور 10.1 فیصد اضافہ ہے۔

فی الوقت چین 76 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ 55 ممالک کے مسافر 65 مختلف داخلی مقامات پر 240 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!