بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلی اجیت پوار سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا، حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلی اجیت پوار، انکے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچ سکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔


