جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرنیشنلبنگلہ دیش نے سرکاری عہدیداروں کے لئے چینی زبان کے تربیتی پروگرام...

بنگلہ دیش نے سرکاری عہدیداروں کے لئے چینی زبان کے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے حکومتی عہدیداروں کے لئے 15 ہفتوں پر مشتمل چینی زبان کا پہلا تربیتی پروگرام دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہوگیا۔

یہ پروگرام بنگلہ دیش انویسٹمنٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (بی آئی ڈی اے) اور بنگلہ دیش کی معروف نجی یونیورسٹی نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں موجود کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد حکام کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بہتر رابطہ قائم کر سکیں۔

پروگرام میں بی آئی ڈی اے، بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی اور بنگلہ دیش ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے 38 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

پیر کو ڈھاکہ میں بی آئی ڈی اے کے ایگزیکٹو ممبر محمد ہمایوں کبیر کی زیر صدارت پروگرام کی افتتاحی تقریب ایک دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی جس میں بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تعاون کی کامیابیوں اور پیشرفت کو اجاگر کیا گیا۔

چینی سفارتخانے کے ثقافتی مشیر لی شاؤ پینگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور کثیرالجہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زبان کی تعلیم ان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی اور مستقبل کے تعاون کے نئے مواقع کھولے گی۔

اپنے خطاب میں کبیر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات مستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی زبان میں بنیادی مہارت حاصل کرنا سرمایہ کاری کی سہولت کاری اور سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کے لئے ایک نیا پہلو فراہم کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!