لاہور میں بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی گئیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی عائد ہوگی، کسی ملک، سیاسی جماعت کے جھنڈے، مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گڈا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، خلاف قانون پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل، ذخیرہ، فروخت اور استعمال قابلِ تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔


