منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ ترینچین کی صارف منڈی 2025 میں مستحکم، سیاحت اور کھپت میں نمایاں...

چین کی صارف منڈی 2025 میں مستحکم، سیاحت اور کھپت میں نمایاں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) 2025 کے دوران چین کی صارف منڈی نے ہدف پر مبنی پالیسیوں کے پیکیج کی بدولت اپنی مضبوط رفتار برقرار رکھی اور مختلف شعبوں میں طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ٹیکس اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹیکس واپسی کا مطالبہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 305 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریفنڈ کی اہل فروخت میں 95.9 فیصد اور ریفنڈ کی مجموعی مالیت میں 95.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام نے کئی زمروں میں فروخت کو فروغ دیا، جن میں گھریلو استعمال کی اشیاء، کچن اور باتھ روم کا سامان اور ٹیلی مواصلات آلات شامل ہیں، جن کی ریٹیل آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 17.4 فیصد، 12.9 فیصد اور 18.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹیکس انوائس کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں فنکارانہ تخلیقات اور پرفارمنس سے حاصل ہونے والی فروخت کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 17.3 فیصد اضافہ ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق سیاحت کے ساتھ مربوط ان ثقافتی سرگرمیوں نے عمیق اور منظرنامہ پر مبنی سفر کو فروغ دیا جس کے نتیجے میں ٹریول ایجنسیوں اور متعلقہ خدمات کی فروخت کی آمدن میں 11.2 فیصد، قدرتی و تاریخی مقامات میں 26.1 فیصد اور تفریحی و سیاحتی سرگرمیوں میں 14.6 فیصد اضافہ ہوا۔

صحت سے متعلق کھپت ترقی کا ایک اہم محرک رہی۔ کھیلوں کے مقابلوں اور نمائش کی خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 12.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ صحت کے مشوروں کی خدمات میں اسی عرصے کے دوران 11.7 فیصد اضافہ ہوا۔

2025 میں بزرگ شہریوں کی معیشت میں خرچ کی رفتار تیز رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات پر اخراجات میں 24.9 فیصد، سماجی دیکھ بھال اور امداد میں 23.1 فیصد اور نرسنگ ہوم سروسز میں 15.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!