منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات، آئی سی سی...

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی اہم ملاقات، آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق ایک اہم ملاقات کی، اس موقع پر محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے موقف کی بھرپور حمایت کی اور اسکا کیس دنیا بھر میں بھرپور انداز میں پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کئے جانے پر آئی سی سی سے بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان آئی سی سی کو بذریعہ خط اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیگا۔

چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کے دہرے معیار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی سی سی بھارت کیلئے ایک قانون اور دیگر ممالک کیلئے دوسرا قانون استعمال کرتا ہے، ملاقات میں بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے بعد احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ہونیوالی اہم ترین ملاقات میں میگا کرکٹ ایونٹ کے مکمل بائیکاٹ یا پاکستان اور بھارت کا میچ نہ کھیلنے کے امور پر غور کیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی، ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، محسن نقوی نے وزیراعظم کو بتایا کہ اگر بھارت سے ہم میچ نہ کھیلیں تو اسکا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم وہ فیصلہ کرینگے جو پاکستان اور بنگلادیش کے مفاد میں ہوگا۔

ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر دئیے گئے بیان میںچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں شمولیت کا فیصلہ جمعہ یا پیر تک ہوجائیگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!