منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ ترینسوئز منصوبہ چین اور مصر کے اقتصادی تعاون کو نئی رفتار دے...

سوئز منصوبہ چین اور مصر کے اقتصادی تعاون کو نئی رفتار دے رہا ہے

اسٹینڈ اپ (انگریزی): شُو ہاؤفو، نمائندہ شِنہوا

"میں مصر کے صوبہ سوئز کے علاقے’عین سوخنہ‘ میں چین مصر ٹیڈا سوئز اقتصادی و تجارتی تعاون زون میں موجود ہوں۔ عربی میں ’عین سوخنہ‘ کا مطلب ہے ‘گرم چشمہ’۔ یہ نام علاقے کے قدرتی گرم چشموں سے ماخوذ ہے۔ لیکن آج یہاں جو سب سے زیادہ حرارت پیدا کر رہا ہے وہ سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار ہے۔”

سال 2008 میں چین مصر سوئز اقتصادی و تجارتی تعاون زون کے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تعمیر 1.34 مربع کلومیٹر رقبے پر شروع کی گئی۔

منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کے ایک مرکزی منصوبے کے طور پر اس زون نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں نمایاں مضبوطی دیکھی ہے۔

سال 2025 کے اختتام تک اس زون میں تقریباً 200 کمپنیاں قائم ہو چکی تھیں جہاں لگ بھگ 3.8 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور روزگار کے کم وبیش 10 ہزار مواقع پیدا کیے گئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ناہلا عماد، چیف ایگزیکٹو آفیسر، مصر ٹیڈا زون ڈیولپمنٹ کمپنی

"میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن ہمارے پاس اتنا بڑا تجارتی علاقہ ہوگا۔ مجھے بے حد فخر محسوس ہو رہا ہے۔ چین اور مصر کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ گہرے اور قریبی ہو چکے ہیں اور یہاں موجود چینی کمپنیوں کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): احمد باکی، منیجر، تعمیراتی شعبہ، مصرٹیڈا زون ڈویلپمنٹ کمپنی

"پہلے یہاں صحرا تھا، اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صورتحال بالکل بدل چکی ہے۔ ہم سب کمپنی میں ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں اور اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی ڈائی شِن، چیئرمین، چائنہ افریقہ ٹیڈا انویسٹمنٹ کمپنی

"چین مصر ٹیڈا سوئز اقتصادی و تجارتی تعاون زون ابتدائی طور پر 1.34 مربع کلومیٹر رقبے پر شروع ہوا۔ اب یہ 10 مربع کلومیٹر تک پھیل کر ایک مسلسل صنعتی پٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں ایک جدید صنعتی زون کی صورت موجود ہےجہاں بنیادی ڈھانچہ مضبوط اور ترقی کی رفتار تیز ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وی نا، مینجمنٹ ڈائریکٹر، مصر ٹیڈا زون ڈویلپمنٹ کمپنی

"سال 2024 میں 300 سے زائد کمپنیوں کے نمائندہ کارپوریٹ وفود نے تعاون زون کا دورہ کیا۔ سال 2025 میں یہ تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔ مجموعی طور پر یہ تعاون زون کے بارے میں بیرونی دنیا کے مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔”

قاہرہ، مصر سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

سوئز میں چین مصر ٹیڈا منصوبہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنا رہا ہے

عین سوخنہ میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار نمایاں طور پر تیز ہو چکی ہے

منصوبے کا آغاز سال 2008 میں 1.34 مربع کلومیٹر رقبے سے ہوا

دوسرے مرحلے کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون میں نمایاں وسعت آئی

سال 2025 تک زون میں تقریباً 200 کمپنیاں قائم ہو چکی تھیں

3 ارب 80 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری سے دس ہزار روزگار کےمواقع پیدا ہوئے

چینی کمپنیوں کی بڑی تعداد چین مصر تعلقات کی مضبوطی کی علامت

صحرا جدید صنعتی زون میں تبدیل ہو چکا ہے

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جدید صنعتی مرکز کے طور پر ابھرا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!