وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب ، آئینی ترمیم پیش کئے جانے کا امکان

مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 17 اکتوبر کے وفاقی کابینہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی تریم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے 16 اکتوبر کو ہوگا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کی شام 4 اور سینیٹ اجلاس شام 5 بجے بلانے کی سمریاں بھجوادی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز اور ایم این ایز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو اجلاس کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ مسترد کر دیا ہے۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts