منگل, جنوری 27, 2026
ہومپاکستانعمران خان سے ملاقات و مشاورت مذاکرات کی پہلی شرط ہے، اسد...

عمران خان سے ملاقات و مشاورت مذاکرات کی پہلی شرط ہے، اسد قیصر

رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے بانی عمران خان سے ملاقات و مشاورت کو مذاکرات کی پہلی شرط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل ہماری سیاسی سوچ و بیانیہ کیخلاف ہوگا نہ صوبے کو کمزور کرنے بارے کوئی فیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی آئینی و قانونی ضرورت تھی، اس کے بغیر اسمبلی چل نہیں سکتی، اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی حیثیت یکساں، آئین اس پر واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بل ہماری سیاسی سوچ اور بیانیہ کیخلاف نہیں ہوگا، ہمارے صوبے کے اختیار سے بڑھ کر کوئی بھی چیز بل میں نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو کمزور یا پوزیشن کمپرومائز کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جائے گا جو بانی نے کہا ہے اسی کے مطابق بل پاس ہوگا، اگر دائیں بائیں سے کوئی کوشش ہوئی تو ہم ایسا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ (ن) اور آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر کوئی فیصلہ نا سمجھی ہوگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی سے ملاقات نہ ہونے تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!