منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرٹینمنٹاپنا گھر بچوں کے نام کرنا میری زندگی کا بڑا غلط فیصلہ...

اپنا گھر بچوں کے نام کرنا میری زندگی کا بڑا غلط فیصلہ تھا، ترنم ناز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی مقبول گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ اپنا گھر بچوں کے نام منتقل کرنا زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے اس پر ہمیشہ اس پر افسوس رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا میں نے بہت محنت سے اپنا گھر زمین خرید کر بنایا، بعد ازاں اسکی ملکیت بچوں کے نام کر دی، اس وقت بچے کم عمر تھے اور انہیں یہ گمان تھا کہ وہ گھر کے معاملے میں لالچ نہیں کرینگے کیونکہ انکی نظر میں بچوں کی ملکیت ہی انکی اپنی ملکیت تھی تاہم جب بچے بڑے ہوئے اور شادی ہو گئی تو انہوں نے وراثت میں اپنا حصہ طلب کرنا شروع کر دیا جو انہیں دینا پڑا۔

ترنم ناز نے کہا کہ اب میں اس بات پر بہت افسوس کرتی ہوں کہ کاش اسوقت میں نے اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، اپنے نام پر رکھا ہوتا تو آج بچے تابعدار ہوتے، وہ ابھی بھی تابعدار ہیں خدمت کرتے ہیں لیکن جب اپنے نام گھر ہو تو اسکی الگ بات ہوتی ہے، یہ غم مجھے ساری زندگی رہے گا، اسے بھلا نہیں سکتی، بچوں کے نام گھر کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا غلط فیصلہ تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!