منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرٹینمنٹسینئر اداکارہ نشو بیگم کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کیساتھ لائیو شو میں...

سینئر اداکارہ نشو بیگم کی بیٹی اداکارہ صاحبہ کیساتھ لائیو شو میں صلح ہوگئی

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ نشو بیگم اور انکی بیٹی و اداکارہ صاحبہ کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی۔

حال ہی میں نشو بیگم کی ملاقات اپنی بیٹی سے دوبارہ ہوئی جن سے کچھ عرصے تک انکے تعلقات میں سرد مہری رہی، یوٹیوب پر متحرک رہنے والی نشو بیگم کی نئے لائیو شو کے دوران صاحبہ سے صلح ہوگئی، شو کے دوران اچانک صاحبہ نے اپنی والدہ کے کچن میں داخل ہو کر انہیں حیران کر دیا جہاں نشو بیگم اپنے ڈیجیٹل میڈیا چینل کیلئے کھانا تیار کر رہی تھیں، صاحبہ نے اپنی والدہ کو گلے لگایا اور پوچھا کہ کیا آپ کو میری یاد آتی ہے جس پر نشو بیگم نے جواب دیا جب سے میرے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں میں انہیں بیحد یاد کرتی ہوں، آج اپنی بیٹی سے ملاقات کے بعد میں خود کو زندہ اور جوان محسوس کر رہی ہوں اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میری عمر زیادہ سے زیادہ 22 سال ہو، یہ سب بیٹی سے محبت کا اثر ہے کیونکہ بچوں کی محبت ماں کو جو توانائی دیتی ہے اور اسکا کوئی نعم البدل نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!