منگل, جنوری 27, 2026
ہومتازہ تریندوحہ میں سوق واقف بین الاقوامی شہد نمائش کے ساتویں ایڈیشن کا...

دوحہ میں سوق واقف بین الاقوامی شہد نمائش کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سوق واقف بین الاقوامی شہد نمائش کے ساتویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ نمائش میں بیس ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً سو کمپنیوں نے شرکت کی ہے، جو شہد سے حاصل ہونے والی مختلف مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔

یہ نمائش 31 جنوری تک جاری رہے گی جہاں شہد کی مختلف اقسام کے ساتھ ساتھ پروپولِس، مومِ شہد، پولن اور رائل جیلی بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

شہد کی جانچ کے لیے نمائش کے مقام پر ایک تجربہ گاہ بھی قائم کی گئی ہے جہاں مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خریداروں کو مشاورتی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

دوحہ، قطر سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ

—————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

دوحہ میں سوق واقف بین الاقوامی شہد نمائش کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز

نمائش میں بیس ممالک سے سو کمپنیاں شریک

شہد اور مکھی سے تیار کردہ مصنوعات نمائش کی زینت

پروپولِس، موم، پولن اور رائل جیلی بھی پیش

نمائش 31 جنوری تک جاری رہے گی

شہد کے معیار کی جانچ کے لیے موقع پر تجربہ گاہ قائم

معیاری مصنوعات کے ساتھ ساتھ مشاورتی سہولیات بھی فراہم

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!