انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بنگلادیشی ٹیم کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بطور احتجاج مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک آپشن کے طور پر پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے نتیجے میں صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔


