جمعہ, جولائی 4, 2025
ہومLatest فیفا کلب ورلڈ کپ ،ریال میڈرڈ نے 34 رکنی سکواڈ کا اعلان...

 فیفا کلب ورلڈ کپ ،ریال میڈرڈ نے 34 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

میڈرڈ: ریال میڈرڈ کے نئے کوچ زابی الونسو نے امریکا میں ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے 34 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔زابی الونسو نے زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے کئی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔

ریال میڈرڈ کے اعلان کردہ 34 رکنی سکواڈ میں گول کیپرز، تھیباٹ کورٹوئس، اینڈری لونن، فران گونزالیز، سرجیو میسترے۔ڈیفنڈرز میں ڈینی کارواجل، ایڈر ملیٹاو، ڈیوڈ الابا، ٹرینٹ الیگزینڈرآرنلڈ، لوکاس وازکوز، فران گارشیا، انتونیو روڈیگر، فرلینڈ مینڈی، ڈین ہیوجیسن، یوسف، جیکوبو، رال ایسینسیو، فورٹیا، ڈیاگو اگواڈو۔مڈ فیلڈرز میں جوڈ بیلنگھم، ایڈورڈو کاماونگا، فیڈ ویلورڈے، لوکا موڈرک، اورلین چومینی، آرڈا گلر، دانی سیبالوس، چیما، وکٹر مونوز، ماریو مارٹن۔فارورڈز میں ونیسیئس جونیئر، کائلان ایمباپے، روڈریگو، اینڈریک، برہم ڈیاز اور گونزالو شامل ہیں۔

ریال میڈرڈ کے سابقہ مینیجر بائر لیور کیوسن نے کلب کی بی ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ ڈین ہیوزن اور ٹرینٹ الیگزینڈرآرنلڈ کے ساتھ نیا معاہدہ کیا تھا ، ان کو بھی 34 رکنی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ریال میڈرڈ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ الیگزینڈرآرنلڈ کو آئندہ کلب کے ویلڈیبیباس ٹریننگ گرانڈ میں باضابطہ طور پر پریس کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔ٹیم بہت جلد امریکہ کے لئے روانہ ہو گی۔

ریال میڈرڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز سعودی عرب کے الہلال کلب کے خلاف 18 جون کو میامی میں میچ سے کرے گی ، اس کے بعد 22 جون کو میکسیکو کے پچوکا اور 27 جون کو آسٹریا کے آر بی سالزبرگ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!