گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے گورنر مینگ فان لی نے کہا ہے کہ چین کے مرکزی پیداواری صوبے گوانگ ڈونگ نے 2026 کے لئے جی ڈی پی کی ترقی کا ہدف 4.5 فیصد سے 5 فیصد کے درمیان مقرر کیا ہے۔ انہوں نے حقیقی کام میں بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوششوں کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سال 2026 چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کا آغاز ہے۔ مینگ نے کہا کہ ترقی کا ہدف طے کرتے وقت ترقیاتی ضروریات اور ملکی و بین الاقوامی متعدد عوامل کو مدنظر رکھا گیاہے۔
گزشتہ پانچ سال کے دوران اس جنوبی صوبے کی جی ڈی پی 113.7 کھرب یوآن سے بڑھ کر 145.8 کھرب یوآن (تقریباً 21 کھرب امریکی ڈالر) ہو گئی۔ 2025 میں یہ صوبہ مسلسل 37 ویں سال کے لئے مجموعی جی ڈی پی کے لحاظ سے قومی سطح پر پہلے نمبر پر رہا۔


