منگل, جنوری 27, 2026
ہومپاکستانلاہور، جنگلی جانور رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 26 شیر،...

لاہور، جنگلی جانور رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاں، 26 شیر، 14 ہرن برآمد، 8 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقوں میں رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 26 شیر، 14 ہرن اور مختلف اقسام کے پرندے برآمد کر کے تحویل میں لے لئے، اس دوران 8 افراد گرفتار کر کے 6 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور کے مطابق وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، رہائشی علاقوں میں ممنوعہ جنگلی جانور رکھنے والوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کو بھر پور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی آبادی میں خطرناک جنگلی جانور رکھنا انسانی جانوں کیلئے خطرے کا باعث ہے، خطرناک جانوروں کو رہائشی آبادی میں رکھنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!