ابوظہبی (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ اور متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کے درمیان براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کسی چینی ایئرلائن کے ذریعے دونوں دارالحکومتوں کے درمیان پہلی براہ راست پرواز ہے۔
ایئر چائنہ کی جانب سے چلائی گئی افتتاحی پرواز جس میں 278 مسافر سوار تھے، ہفتہ کی شب ابوظہبی کے زاید بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ۔اس روٹ پر بوئنگ 787 طیارے کے ذریعے ہفتے میں چار دو طرفہ پروازیں چلائی جائیں گی اور یہ ایئر چائنہ کی سال 2026 میں شروع کی جانے والی پہلی نئی بین الاقوامی سروس ہے۔
اس روٹ کے آغاز سے چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی نیٹ ورک مزید مضبوط ہوگا جس سے عوامی روابط، اقتصادی و تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے لئے زیادہ موثر اور سہل فضائی راہداری میسر آئے گی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں زاید بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر بیجنگ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں-(شِنہوا)
ایئر چائنہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ایئرلائن نے مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور خوشگوار سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے مکمل تیاریاں کیں۔
صنعتی ذرائع نے کہا کہ اس روٹ سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لائحہ عمل کے تحت دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو نئی رفتار ملے گی۔


