منگل, جنوری 27, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخوا، ریسکیو حکام کا آپریشن، برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد...

خیبرپختونخوا، ریسکیو حکام کا آپریشن، برفباری میں پھنسے 3 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل

ریسکیو حکام خیبر پختونخوا میں برفباری کے باعث میں پھنسے 3ہزار 10افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کیا گیا اور سینکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق صوبے میں 60 اہم سڑکیں اور شاہرائیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

حکام کے مطابق برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!