بنوں ڈومیل چشمی روڈ پر پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا کر دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈومیل میں پولیس موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ تبادلہ تقریبا 20منٹ تک جاری رہا جس کے نتیجے میں دو خوارج مارے گئے، اطلاع ملتے ہی پو اے پی سی، کوئیک رسپانس فورس اور ریپڈ رسپانس فورس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے دو دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں قانونی کارروائی کیلئے کے جی این ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق کسی ممکنہ خطرے کے مکمل خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔


